اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار کے لئے اس طرح کسی کو روتے پہلی بار دیکھا ہے، رو رہا ہے کہ میرے لئے کوئی نہیں نکلا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے لیے اس طرح کسی کو روتے پہلی بار دیکھا ہے، رو رہا ہے کہ میرے لیے کوئی نہیں نکلا، او بھائی آنکھیں کھول کے دیکھو،غریب عوام کو ان ساڑھے تین سالوں میں جس طرح تم نے رُلایا ہے، تل تل کر کے مارا ہے، وہ شکرانے کے نفل پڑھ رہے ہیں کہ تم جیسے سے جان چھوٹی! جاتے جاتے آئین بھی توڑ دیا!
اقتدار کے لیے اس طرح کسی کو روتے پہلی بار دیکھا ہے۔رو رہا ہے کہ میرے لیے کوئی نہیں نکلا۔او بھائی آنکھیں کھول کے دیکھو،غریب عوام کو ان ساڑھے تین سالوں میں جس طرح تم نے رُلایا ہے، تل تل کر کے مارا ہے، وہ شکرانے کے نفل پڑھ رہے ہیں کہ تم جیسے سے جان چھوٹی! جاتے جاتے آئین بھی توڑ دیا!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 8, 2022
مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کوئی اس اقتدار جاتا دیکھ کر پاگل ہو جانے والے شخص کو بتائے کہ اس کو کسی اور نے نہیں، اسکی اپنی جماعت نے باہر نکالا ہے۔ بھارت اگر اتنا پسند ہے تو وہیں شفٹ ہو جائیے اور پاکستان کی جان چھوڑییے۔
کوئی اس اقتدار جاتا دیکھ کر پاگل ہو جانے والے شخص کو بتائے کہ اس کو کسی اور نے نہیں، اسکی اپنی جماعت نے باہر نکالا ہے۔ بھارت اگر اتنا پسند ہے تو وہیں شفٹ ہو جائیے اور پاکستان کی جان چھوڑییے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 8, 2022
مزید برآں مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جس بھارت کے قصیدے پڑھ رہے ہیں وہاں مختلف وزرائے اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی ستائیس تحریکیں آئیں۔ کسی ایک نے بھی آئین، جمہوریت اور اخلاقیات سے یہ کھلواڑ نہی کیا۔ واجپائی ایک ووٹ سے ہارا، گھر چلا گیا — آپ کی طرح ملک، آئین اور قوم کو یرغمال نہیں بنایا۔
جس بھارت کے قصیدے پڑھ رہے ہیں وہاں مختلف وزرائے اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی ستائیس تحریکیں آئیں۔ کسی ایک نے بھی آئین، جمہوریت اور اخلاقیات سے یہ کھلواڑ نہی کیا۔ واجپائی ایک ووٹ سے ہارا، گھر چلا گیا — آپ کی طرح ملک، آئین اور قوم کو یرغمال نہیں بنایا !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 8, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








