ملک کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، تھر پارکر میں کوئلے کے ذخائر دریافت

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، تھر پارکر میں کوئلے کے ذخائر دریافت
ملک کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، تھر پارکر میں کوئلے کے ذخائر دریافت

تھر پارکر: پاکستان کے لئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، تھر پارکر کے علاقے میں بڑے پیمانے پر کوئلے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس سارے معاملے کے بعد قوم کو مبارکباد دی ہے۔

ذرائع کے مطابق تھرکول منصوبے بلاک ون پر کام کرنی والی کمپنی کی کھدائی کا کام مکمل ہوگیا، کمپنی کی انتظامیہ نے کول تک پہنچ کر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔کان کی145میٹر کھدائی کا کام مکمل ہونے کے بعد کوئلہ نکل آیا۔

ماہرین کے مطابق بلاک ون میں 3 بلین ٹن یا 5 بلین بیرل خام تیل کے مساوی ذخائر ہیں، تھر کول بلاک ون انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں سالانہ پیداوار7.8 ملین ٹن ہے، بلاک ون سائٹ پر پاکستانی انتظامیہ و چینی ماہرین کی جانب سے کامیابی پر جشن منایا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلاک ون کی سی پیک کے تحت درجہ بندی کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے اس پیش رفت کے بعد کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق یہ سندھ حکومت کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ہمیشہ سے یہ کہتے آئے ہیں کہ تھر بدلے گا پاکستان۔ آج یہ نعرہ حقیقت بنتا جارہا ہے۔پیرکی صبح بلاک ون میں 145 میٹر کھدائی کے بعد کوئلہ نکلا ہے، میں چین کی کمپنی کو بھی ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: ملکی معیشت کی سمت درست نہیں۔پاکستان کے 70فیصد شہریوں کی رائے

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تھر کول فیلڈ بلاک ون میں 3ارب ٹن کوئلہ کے ذخائر موجود ہیں، کوئلے کے مذکورہ ذخائر5ارب بیرل خام تیل کے برابر ہیں۔

Related Posts