خوشخبری، دسمبر 2025 کے دوران ایک نہیں، دو چھٹیاں ہوں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

چھٹی
(فوٹو: پرو پاکستانی)

اسلام آباد: ملک بھر میں دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں 2 مسلسل چھٹیاں ہوں گی جن میں سے ایک قومی دن جبکہ دوسرا مذہبی تہوار شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال 25دسمبر کو قائد اعظم ڈے کے موقعے پر تعطیل ہوتی ہے جسے قومی دن قرار دیا جاتا ہے جبکہ وفاقی کابینہ ڈویژن نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کابینہ نوٹیفکیشن کے مطابق 25دسمبر سمیت چھٹی کی دونوں تاریخیں وفاقی حکومت کے سرکاری تعطیلاتی شیڈول کے تحت پہلے ہی مقرر کی جاچکی ہیں جبکہ 25 دسمبر کو قائد اعظم ڈے کے ساتھ ساتھ کرسمس کا مذہبی تہوار بھی منایا جاتا ہے۔

اسی طرح 26 دسمبر کو کرسمس ڈے کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری کیلئے ایک اضافی تعطیل ہوگی جو صرف مسیحی برادری کیلئے ہی مختص ہے۔ دونوں ہی تعطیلات رواں برس 2025 کیلئے کابینہ ڈویژن کے سالانہ کیلنڈر میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی آئینی عدالت نے پیر کے روز موسمِ سرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کیا تھا، عدالت 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک بند رہے گی،عدالت میں معمول کی سماعتیں 5 جنوری 2026 سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے دوران عدالت کے دفاتر معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے جبکہ فوری نوعیت کے کیسز اور پہلے سے طے شدہ مقدمات کی سماعت بھی جاری رہے گی۔

Related Posts