آج سے 300 یونٹ تک بجلی مفت، حکومت نے اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan introduces independent electricity market system
FILE PHOTO

بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے فروری میں عبوری بجٹ کے اعلان کے مطابق پردھان منتری سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے مطابق گھروں کی چھتوں پر سولر پلانٹ لگائے جائیں گے اور 1 کروڑ گھرانوں کو ہر 300 یونٹس تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے الیکشن سے قبل ایک کروڑ گھروں کو مفت بجلی دینے کا اعلان کیا تھا، نریندر مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے بعد حکومت نے اپنے اعلان پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابات سے قبل عوام کو مفت بجلی کی فراہمی کے دعوے کئے تھے تاہم ان دعوؤں کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا۔

حالات یہ ہیں کہ پاکستان میں بجلی کی قیمت تاریخ کی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور ان دنوں پاکستان کا ہر دوسرا شہری بجلی کے بل کی وجہ سے پریشان ہے۔

بھارتی حکومت نے اپنے عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق 300 یونٹ مفت بجلی کی فراہمی شروع کردی ہے تاہم پاکستان میں مفت بجلی تو دور سستی بجلی کا بھی دور دور تک کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

Related Posts