خلیل الرحمن قمر کو اپنے حسن کا جلوہ دکھا کر لوٹنے والی حسینہ آمنہ عروج کون ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ایم ایم

معروف ڈراما رائٹر اور عورتوں پر تنقید کے حوالے سے معروف خلیل الرحمن قمر کی ایک خاتون کے ہاتھوں ہنی ٹریپ ہوکر تشدد کا نشانہ بننے کا واقعہ ہاٹ ٹاک بنا ہوا ہے۔

واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعے کی مرکزی کردار خوبرو حسینہ آمنہ عروج سمیت اس کے تمام ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اب ہر طرف اس خوبرو حسینہ کے چرچے ہیں جس نے ایک معروف رائٹر اور خود کو بڑا عقلمند سمجھنے والی شخصیت کو بڑی آسانی سے اپنی زلفِ گرہ گیر میں پھنسا کر ماموں بنا دیا؟

اس واقعے کی مرکزی کردار آمنہ عروج کے بارے میں کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ پہلے اس پر بات کرتے ہیں کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا؟

وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 15 جولائی کو خلیل الرحمان قمر کو آمنہ عروج نامی خاتون نے رات کے وقت کال کرکے کہاکہ وہ ان کی بہت بڑی فین ہیں اور ان کے ساتھ مل کر ڈراما بنانا چاہتی ہیں۔

خلیل الرحمان قمر نے خوبرو حسینہ سے لوکیشن منگوائی اور ان سے ملنے بحریہ ٹاؤن پہنچ گئے، جہاں ان پر مسلح افراد نے تشدد کرنے کے ساتھ ان سے بھاری رقم بھی ہتھیا لی۔

ایف آئی آر کے مطابق آمنہ عروج نامی خاتون نے خلیل الرحمان قمر کو ایک کمرے میں بٹھایا، اتنے میں دروازے پر گھنٹی بجی تو انہوں نے ڈلیوری بوائے کے آنے کا کہا، لیکن انہوں نے جونہی گیٹ کھولا تو 7 مسلح افراد اندر داخل ہوئے اور خلیل الرحمان سے لوٹ مار شروع کردی۔

آمنہ عروج کون ہے؟

خلیل الرحمان قمر نے ایف آئی آر درج کروائی تو پولیس حرکت میں آئی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس ملزمان کو پکڑنے کے لیے ننکانہ صاحب پہنچی تو وہاں جاکر معلوم ہوا کہ یہ 10 سے 12 لوگ ہیں جو کروڑ پتی لوگوں کو ہنی ٹریپ کرکے لوٹتے ہیں۔

پولیس کو معلوم ہوا کہ عوام کو لوٹنے والے گروہ میں 3 لڑکیاں ہیں جن کو مختلف ٹاسک دیے جاتے ہیں، اور آمنہ عروج کو بھی باقاعدہ ٹاسک دیا گیا تھا کہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کو ٹریپ کرنا ہے جس میں وہ کامیاب ہوگئی۔

پولیس کے مطابق آمنہ عروج اس طرح مختلف لوگوں کو لوٹتی رہی ہے، خلیل الرحمان قمر بھی ان کے جھانسے میں آگئے اور آمنہ عروج انہیں لوٹنے میں کامیاب ہوگئی۔

آمنہ عروج نے گرفتاری کے بعد پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہاکہ وہ 6 روز سے خلیل الرحمان قمر سے رابطے میں تھی۔ ’ہماری واٹس ایپ چیٹ ہوتی رہی ہے، جب ہماری پلاننگ مکمل ہوگئی تو اس روز ہم نے خلیل الرحمان قمر کو اپنے گھر بلایا‘۔

Related Posts