پاکستان زرعی ترقی کیلئے نیدرلینڈز سے کیا سیکھ سکتا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ایگری بازار

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان میں نیدرلینڈز کے سفیر ہینی فوکل ڈی وریس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت کے دوران وزیر خزانہ نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مشترکہ اقدار اور تعاون کی تاریخ میں جڑے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر حکومت کی جانب سے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر بھی بات ہوئی۔

وزیر خزانہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی منتقلی میں دلچسپی رکھتا ہے اور زراعت، ڈیری اور فارم کی پیداوار میں نیدرلینڈ کی مہارت سے استفادہ کرنا چاہتا ہے جس سے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کیا جائے گا۔

سفیر ڈی ویریز نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے نیدرلینڈز کے عزم پر زور دیتے ہوئے وزیر خزانہ کے جذبات کی تحسین کی۔ سفیر نے ہالینڈ کی جانب سے پاکستان میں چلائے جانے والے پائلٹ پراجیکٹس کے بارے میں بھی بتایا جن میں مچھلی کی پیداوار، ٹیکسٹائل انڈسٹریز میں لیبر سیفٹی اور ماحولیاتی معیار کو یقینی بنانے اور زراعت میں پانی کے انتظام سے متعلق پروجیکٹ شامل ہیں۔

انہوں نے ان اقدامات کو آگے بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے ہالینڈ کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Posts