اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پی آئی اے کو جزوی طور پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت دیدی گئی ‘تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اور وزیر امور ہوابازی کی خصوصی کاوشوں سے وزیر اعظم پاکستان نے پروازوں کی بحالی کی منظوری دی۔
پہلے مرحلے میں محدود تعداد میں مسافروں کو واپس لایا جائے گا تا کہ ان کی این آئی ایچ کی صلاحیت کے مطابق مربوط ٹیسٹنگ کی جا سکے۔
پہلے مرحلے میں کینیڈا اور برطانیہ کے لئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں چلائی جائیں گی۔
ٹورنٹو کے لئے فلائٹ آپریشن 03 اپریل سے بحال ہو گا‘ برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن 04 اپریل سے شروع ہو گا۔
فلائٹ آپریشن بندش کے دوران متاثرہ مسافروں کو ترجیح دی جائے گی۔