حکومت نے گاڑیوں کے معیار پر بڑی اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت نے گاڑیوں کے معیار پر بڑی اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔فواد چوہدری
حکومت نے گاڑیوں کے معیار پر بڑی اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے گاڑیوں کے معیار پر بڑی اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے پاکستان میں معیار یعنی اسٹینڈرڈز پر بڑی اصلاحات لانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت فوڈ اور الیکٹرونکس کے بعد پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کو بھی اسٹینڈرڈز کے نظام میں شامل کرے گی۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ گاڑیوں کو اسٹینڈرڈز کے نظام میں شامل کرنے کے لیے   آل پاکستان آٹو موبائل ایسوسی ایشن اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس 26 فروری کو بلایا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  صوبائی وزیر برائےپارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز سندھ نے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کی مہم صوبے بھر میں شروع کردی۔

یہ مہم 2 جنوری تک جاری رہی اور صرف کراچی میں 22 مقامات پر سات ٹیموں نے چیکنگ کی۔شہرِ قائد میں مختلف مقامات پر چیکنگ کا سلسلہ گزشتہ برس 23 دسمبر کو شروع کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم شروع

Related Posts