اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم پیٹرول کی قیمتیں بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے فی لیٹر کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں کی جا رہی ہے البتہ ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 281روپے 34پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201روپے 16پیسے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 175روپے 93پیسے مقرر کی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








