اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو دبئی سے پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ فرح گوگی پر الزام ہے کہ انہوں نے عمران نیازی کی فرنٹ مین کا کردار ادا کیا اور اس حوالے سے ان سے حقائق معلوم کرنے ہیں، فرح گوگی پر جو الزامات سامنے آئے ہیں ان کی تفتیش کے لئے ان موجودگی ضروری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کو دوبئی سے واپس لانے کی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
#BREAKING: Govt decides to bring back Farah Gogi for investigation in #Pakistan. pic.twitter.com/SHprQOOszx
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) May 5, 2022
پاکستان کے سینیئر صحافیوں کے مطابق فرح گوگی خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست ہیں، ایک سینئر پاکستانی صحافی کے مطابق فرح گوگی جسے فرح گجر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کے دبئی میں آصف علی زرداری کے رضاعی بھائی اویس مظفر ٹپی سے بھی روابط ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی موٹروے پر حادثے کا شکار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








