اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں کمی جبکہ ڈیزل پر اضافہ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتیں تبدیل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح بدل دی۔ وزارتِ پیٹرولیم ذرائع کا حوالہ دیتی ہوئی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 9روپے 24 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر لیوی 117 روپے 41 پیسے سے کم کرکے 108 روپے 17 پیسے مقرر کردی جبکہ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا گیا اور ڈیزل پر لیوی 42 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 52 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ شب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے پیٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے ہوگئی۔نئی قیمتیں سامنے آنے کے بعد مختلف شہروں کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








