حکومت کا عیدالاضحٰی کے موقعے پر3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

عید
(فوٹو: آن لائن)

حکومت نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقعے پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلی ٹرین آج کوئٹہ سے ہوئی جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے کوئٹہ آنے والے شہری سوار تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین آج کوئٹہ سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوئی، جس کا مقصد عید کے موقعے پر ملک کے مختلف شہروں سے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہونے والے شہریوں کو سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلویز نے عید کے دنوں میں بڑھتے ہوئے سفر کے دباؤ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں کے درمیان تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہری آسانی سے اپنے آبائی علاقوں تک پہنچ سکیں۔

پاکستان ریلویز کے ترجمان نے بتایا کہ پہلی عید اسپیشل ٹرین آج صبح 10 بجے کوئٹہ سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوئی، جس کیلئے تمام ضروری انتظامات پہلے ہی مکمل کرلیے گئے تھے۔

ترجمان پاکستان ریلویز نے مزید کہا کہ یہ خصوصی ٹرین 8 اکانومی کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہے، جو سبی، جیکب آباد، سکھر، ملتان اور لاہور سے گزرتی ہوئی 24 مئی کو راولپنڈی پہنچے گی۔ ٹرین میں 500 سے زائد مسافروں کے سفر کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ریلویز کی انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرین کے بروقت، محفوظ اور مؤثر آپریشن کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ٹرینوں کی مدد سے شہریوں کو سستے اور پر آسائش سفر کی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔

Related Posts