وفاقی ملازمین کیلئے خوشخبری! کرایہ الاؤنس میں 85 فیصد اضافہ منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

Asaan Karobar loan scheme eligibility, application process: A complete guide
ONLINE

وفاقی حکومت نے مہنگائی اور بڑھتے ہوئے رہائشی اخراجات سے پریشان سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑی مالی سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد سمیت ملک کے پانچ بڑے شہروں راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں گریڈ 1 سے گریڈ 22 تک کے سرکاری ملازمین کے لیے کرایہ الاؤنس (رینٹل سیلنگ) میں 85 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق یہ تجویز وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے کابینہ کو پیش کی تھی، جس میں سرکاری ملازمین کے لیے رہائشی کرایوں میں 85 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

وزارت نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بڑے شہری مراکز میں گزشتہ چند برسوں کے دوران مہنگائی اور آبادی میں اضافے کے باعث کرایوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد موجودہ الاونس حقیقی ضروریات کو پورا نہیں کر پا رہا تھا۔

وزارت کے مطابق سرکاری ملازمین مناسب رہائش حاصل کرنے کے لیے مجبوراً اپنی تنخواہوں سے اضافی رقم ادا کر رہے تھے کیونکہ سرکاری رہائش گاہوں کی شدید کمی کے باعث بیشتر ملازمین کو پرائیویٹ گھروں میں رہنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ کرایہ الاؤنس میں آخری بار اضافہ 28 ستمبر 2021 کو وفاقی کابینہ نے منظور کیا تھا۔

وزارتِ ہاؤسنگ نے اس مسئلے کو وزارتِ خزانہ کے سامنے رکھا، جس نے اس تجویز کی توثیق کرتے ہوئے ملک بھر کے سرکاری ملازمین کے لیے کرایہ الاؤنس میں 85 فیصد اضافے کی منظوری دی۔

وزارت کے مطابق موجودہ مارکیٹ حالات اور وزارتِ خزانہ کی تائید کے پیش نظر تجویز دی گئی ہے کہ رہائشی عمارتوں کے کرایے کے الاونس میں فوری طور پر 85 فیصد اضافہ کیا جائے۔

وزیراعظم نے اس تجویز کو رول 17(1)(ب) آف رولز آف بزنس 1973 کے تحت کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دی جس کے بعد وفاقی کابینہ نے اس فیصلے کو باضابطہ طور پر منظور کر لیا۔

کابینہ کی منظوری کے بعد یہ نیا اقدام وفاقی ملازمین کے مالی دباؤ کو کم کرے گا اور سرکاری رہائشی الاؤنس کو مارکیٹ کے حقیقی کرایوں کے قریب لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Related Posts