بیرونی سازش کی تحقیقات ہونا ضروری ہے، شاہ محمود قریشی

تازہ ترین

تازہ ترین

Govt has accepted SC’s ruling: Qureshi

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن اور اس کا دفاع کرنا میرا حق ہے لیکن بیرونی سازش کی تحقیقات ہونا ضروری ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی تقریر کے بعد خیالات کااظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی آئین میں گنجائش موجود ہے، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن اور اس کا دفاع کرنا میرا حق ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ آئین شکنی سے بھری ہوئی ہے، فضل الرحمان، بلاول نے عدلیہ کے فیصلے سے پہلے بیانات دیئے، بیان دیا گیا کہ کوئی نظریہ ضرورت کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:عمران خان وزیراعظم رہیں گے یا نہیں، قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہو گی

انہوں نے کہا کہ میرا وزیراعظم کہتا ہے مایوس ہوں لیکن عدالت کے فیصلے کا احترام کروں گا، نظریہ ضرورت کو دفن ہونا چاہیے، نیشنل سیکورٹی کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ معاملہ حساس ہے، بیرونی سازش کی تحقیقات ہونا ضروری ہے۔

شاہ محمودقریشی کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے شور شرابے کی وجہ سے اسپیکر اسدقیصر نے اجلاس ساڑھے 12 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔

Related Posts