سینیئر اداکار سنجے دت کا بھارتی فلمسازوں کو مشورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سینیئر اداکار سنجے دت کا بھارتی فلمسازوں کو مشورہ
سینیئر اداکار سنجے دت کا بھارتی فلمسازوں کو مشورہ

بالی ووڈ کے سینیئر و معروف اداکار سنجے دت نے بھارتی فلم سازوں کو اچھی فلمیں بنانے کا مشورہ دیدیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ بالی ووڈ کو اپنی جڑوں میں واپس جانا چاہئے، ماضی کی بلاک بسٹر فلمیں شعلے، زنجیر، کھل نائک جیسی فلموں سے متاثر ہونا چاہئے۔

سنجے دت نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہمیشہ ایسی فلمیں ہی بنائی جائیں جن میں صرف ایکشن ہی ایکشن ہو بعض اوقات اس سے ہٹ کر بھی فلمیں بنانی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی، ندا یاسر غمگین ہوگئیں

سنجے دت سے جب ان کی آنے والی فلم ’شمشیرہ‘ میں رنبیر کپور جیسے نوجوان اداکار کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ اداکار محنتی اور فوکسڈ ہیں، اس لیے ان کے ساتھ کام کرنا ایک شاندار تجربہ ہے۔

خیال رہے کہ سنجے دت کی فلم کے جی ایف ٹو 14 اپریل کو ریلیز ہونے والی ہے جس میں یش، روینہ ٹنڈن، اور سنجے دت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ پرکاش راج، مالویکا اویناش، اور اچیوتھ کمار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Related Posts