حکومت نے تیاری کرلی، اسکول اور کالج کی چھٹیاں کم کرنیکا منصوبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

چھٹیاں ختم
(فوٹو: خیبر نیوز)

اسکول اور کالج کے طلبہ و طالبات کیلئے اہم خبر سامنے آگئی۔ حکومت نے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں کم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ کی ہدایات پر قائم کی گئی کمیٹی نے پنجاب بھر کے اسکولز اور کالجز کیلئے ہر سال 190 روز تعلیم مکمل کرنے کا یکساں تعلمی کیلنڈر تشکیل دینے کی سفارش کردی۔ بچوں کو چھٹیاں انجوائے کرنے کی بجائے 190 روز تک تعلیم حاصل کرنا پڑے گی۔

اپنی سفارتشات کے ایک حصے کے طور پر کمیٹی نے موسم گرما کی تعطیلات کو 2 ماہ 15روز سے کم کرکے 6ہفتوں تک محدود کرنے کی تجویز پیش کی۔ گزشتہ 4 ماہ میں کیے گئے اپنے تیسرے اجلاس میں کمیٹی نے اپنی تجاویز کو حتمی شکل دے دی۔ صوبے کے تعلیمی اداروں کو منصوبے کے تحت سالانہ 175تعطیلات ملیں گی۔

تجویز کردہ منصوبے کے تحت تعلیمی اور نصابی دنوں کی تعداد 190 ہوگی جبکہ پنجاب بھر کی نجی اسکول ایسوسی ایشنز نے اس تجویز کی تائید کی ہے۔صوبائی اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے اسپیشل سیکریٹری محمد اقبال نے حکام کو ہدایت دی کہ 3روز میں یکساں تعلیمی کیلنڈر تیار کریں۔

چھٹیاں کم کرنے کی وجہ کیا بنی؟

کمیٹی کا ماننا ہے کہ ہر سال تعطیلات کی بڑھتی ہوئی تعداد سے طلبہ و طالبات کی تعلیمی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ خصوصاً سینئر کلاسز میں نصاب کی تعلیم مکمل نہیں ہوپاتی۔ چھٹیاں محدود کرنے سے تعلیمی عمل کی تکمیل میں مدد ملے گی۔

Related Posts