منشیات اسمگلنگ کا جرم، سعودی عرب میں پاکستانی شخص کو سزائے موت

تازہ ترین

تازہ ترین

سزائے موت
(فوٹو: الجزیرہ)

سعودی حکام نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش کے جرم میں پاکستانی شخص کو سزائے موت دے دی ہے۔ ملزم کا نام نقاب خان بتایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے منشیات اسمگلنگ سے متعلق الزام میں پاکستانی شخص کو سزائے موت دینے کی تصدیق کردی۔ نقاب خان پر سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرکے لانے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا تھا، جو درست ثابت ہوا۔

ملزم کو منشیات اسمگل کرنے سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں سعودی حکومت کے تفتیشی حکام نے ملزم کے منشیات اسمگل کرنے کی کوششوں میں ملوث ہونے کی آفیشل ثبوت اور اعترافی بیان کے ساتھ تصدیق کی۔

حکام کے مطابق تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد ملزم کو سعودی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ کیس کے ثبوت و شواہد اور ملزم کے اقرارِ جرم کے بعد عدالت نے ملزم کو سزائے موت سنائی، جس پر عملدرآمد کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ انتہائی سنگین جرم ہے جس کے ارتکاب کی سزا موت ہے۔ سعودی حکام نے منشیات ٹریفکنگ کی روک تھام اور عوام کو منشیات سے بچانے کے اپنے عزم کی تجدید کی ہے۔

Related Posts