حکومت کا بجلی مزید 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا فیصلہ، فائدہ کب اور کیسے ملے گا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Electricity prices likely to go down in Pakistan
FILE PHOTO

وفاقی حکومت نے صنعتی اور زرعی شعبوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی پر مبنی رعایتی پیکیج متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 10روپے فی یونٹ سے زیادہ کمی کی جا سکتی ہے، جس سے نہ صرف پیداواری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ برآمدات میں اضافے اور ملکی معیشت میں بہتری کی توقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ رعایتی پیکیج تین سال کے لیے نافذ العمل ہوگا، جو یکم نومبر 2025 سے شروع ہو کر 31 اکتوبر 2028 تک جاری رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کے روز اس منصوبے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ منصوبے کے مطابق وہ صنعتی اور زرعی صارفین جو اضافی بجلی استعمال کریں گے، انہیں رعایتی نرخوں پر بجلی فراہم کی جائے گی تاکہ توانائی کے بہتر استعمال اور پیداواری کارکردگی میں اضافہ ممکن ہو سکے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کاروباری اداروں پر توانائی کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنا اور پیداواری اخراجات میں کمی لا کر برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

ماہرین کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی سے نہ صرف ملکی صنعت کو بین الاقوامی سطح پر مسابقت کے قابل بنایا جا سکے گا بلکہ اقتصادی سرگرمیوں میں بھی خاطر خواہ تیزی آئے گی۔

حکومت کو توقع ہے کہ اس رعایتی پیکیج کے ذریعے صنعتی شعبے میں استحکام، زرعی پیداوار میں اضافہ، اور پائیدار معاشی ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں گے۔

Related Posts