عوام کو بڑا جھٹکا، ساڑھے 7 روپے فی یونٹ کی سبسڈی ختم، بجلی مزید کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Electricity Prices Set to Rise in October 2025
PHOTO: ONLINE

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے تین ماہ کے لیے بجلی صارفین کو دی جانے والی 7اعشاریہ 41 روپے فی یونٹ رعایت پر مبنی سبسڈی کا خاتمہ کر دیا جائے گا کیونکہ متعلقہ حکام نے اس میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ ریلیف پیکیج، جو وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپریل 2025 میں اعلان کیا تھا، اگست سے مزید دستیاب نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نے 4 اپریل کو عید کے موقع پر صنعتی شعبے کے لیے بھی 7اعشاریہ 59 روپے فی یونٹ کی رعایت کا اعلان کیا تھا۔

یہ رعایتی پیکیج مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس پر مشتمل تھا۔ اپریل تا جون 2025 کے دوسرے سہ ماہی میں صارفین کو 1اعشاریہ 90 روپے فی یونٹ جبکہ مئی تا جولائی 2025 کے تیسرے سہ ماہی میں 1اعشاریہ 55 روپے فی یونٹ رعایت دی گئی۔

اس کے علاوہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کے تحت 1اعشاریہ 71 روپے فی یونٹ اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0اعشاریہ 90 روپے فی یونٹ رعایت بھی شامل کی گئی تھی۔

تیسرے سہ ماہی کی آخری رعایت 1اعشاریہ 55 روپے فی یونٹ صارفین کے جولائی کے بل میں ظاہر کی جائے گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جون کے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ جو جولائی کے بلز میں شامل ہوگا، منفی رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مئی کے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر بجلی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 10 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت بھی مکمل کر لی ہے۔

Related Posts