پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی؟ فیصلہ آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات
(فوٹو: اے آر وائی)

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی منظوری سے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کیے جانے کا امکان ہے، فیصلہ آج رات تک ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم ستمبر سے 14ستمبر تک کروڈ آئل کی عالمی قیمتوں میں 8 سے 12روپے تک کی کمی پر حساب کرکے وزارتِ پیٹرولیم سے مشاورت کی۔ وفاقی وزارتِ خزانہ کو 6 سے 10روپے فی لیٹر تک کمی کی سمری بھیج دی گئی۔

دوسری جانب وزارتِ خزانہ 25ستمبر کو ہونے والے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے اسٹاف لیول معاہدہ کرنے کیلئے تیار ہے، اس حوالے سے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر عملدرآمد یقینی بنانا بھی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، اس لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک حد تک کم کی جائیں گی۔

حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 سے 12 فیصد کی بجائے اپنا ریونیو زیادہ بتانے کیلئے امکانی طور پر قیمتیں 2 سے 5روپے فی لیٹر تک کم کرے گی۔ عالمی مارکیٹ میں خٰام تیل کی قیمت اپریل کے دوران 90ڈالر فی بیرل تھی جو ستمبر میں 70ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

Related Posts