خواجہ آصف کی تنقید، کیا جیل سے عمران خان حکومت پر بھاری پڑ رہے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے جیل میں بیٹھے عمران خان کی دوغلی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کل منتیں نہ کرنا شروع کردیں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی پالیسی دوغلی ہے۔ ایک طرف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ذریعے رابطے رکھنے کی خواہش ہے تو دوسری طرف ٹویٹ کے ذریعے پیغام پر قائم بھی رہنا چاہتے ہیں۔

خطاب کے دوران وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان نے آج ٹوئٹر پیغام بھیجا، کل منتیں کرنا نہ شروع کردیں، بانی پی ٹی آئی جس راستے پر چل نکلے ہیں، کیا اس راستے سے واپسی کا کوئی طریقہ باقی رہ گیا ہے؟موجودہ ماحول خراب کرنے کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے باعث خراب ماحول میں کمیٹی بلا جواز ہے۔ عمر ایوب خان نے یحییٰ خان پر بات کی، یحییٰ خان کو آرمی چیف تو ایوب خان نے بنایا تھا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان ن لیگ سمیت جتنی پارٹیوں میں رہے، اسی جوش و جذبے سے تقریر کی تھی۔

کیا عمران خان حکومت پر بھاری پڑ رہے ہیں؟

بطور سربراہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے موجودہ حکومت پر اثر و رسوخ سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ تحریکِ انصاف کے اراکینِ اسمبلی آج بھی جیل میں بیٹھے عمران خان سے ہدایات لیتے اور حکومت کی مختلف پالیسیوں کو اپنی مرضی سے تبدیل کرنے کیلئے کوششیں کرتے ہیں۔

بلاشبہ سیاسی جدوجہد ہر پارٹی کا حق ہے، تاہم حکومت کی جانب سے ، خاص طور پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے عمران خان کی دوغلی پالیسی کو نشانہ بنایا جانا اور پھر وزیر اعلیٰ کے پی کے کی جانب اشارہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کو افغانستان سے صوبائی حکومت کے براہِ راست بات کرنے پر سخت اعتراض ہے۔

 

Related Posts