ضلع کرم کے معاملے پر کوہاٹ گرینڈ جرگے میں بالآخر فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کردیے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں کرم کی صورتحال پر 3 ہفتوں سے جاری گرینڈ جرگہ فریقین کے درمیان معاہدے کے بعد ختم ہوگیا جبکہ دونوں فریقوں نے 14 نکاتی امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔
جرگہ رکن ملک ثواب خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فریقین اپیکس کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے، معاملات طے ہوگئے ہیں اور تحفظات کافی حد تک دور ہوگئے ہیں، دونوں فریقین کی جانب سے 45، 45 افراد نے دستخط کیے ہیں، فریقین 14نکات پر مشتمل معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں، معاہدے کے تحت فریقین کے درمیان سیز فائر کا فیصلہ ہوا ہے، فریقین مورچے ختم اور اسلحہ جمع کرائیں گے۔
بس بہت ہوگیا، وزیر داخلہ سندھ نے سڑکیں بند کرنے والے مظاہرین کو آخری وارننگ دیدی
جرگہ رکن کا مزید کہنا ہے کہ راستے کھولنے اور قیام امن کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، معاہدےکی خلاف ورزی کرنے والوں کو حکومت کے حوالےکیا جائے گا، امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔
معاہدے کے تحت نقصانات کا ازالہ کیا جائےگا اور بڑا اسلحہ حکومتی تحویل میں دیا جائے گا، فریقین کی جانب سے بنائے گئے مورچے ختم کیے جائیں گے۔
کمشنر کوہاٹ کا کہنا ہےکہ کرم مذاکرات فریقین کے درمیان کامیاب ہوگئے ہیں، تین دستخط رہتے ہیں، باقی دستخط ہوگئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








