پاکستانی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری! جانیے سعودی عرب سے کب آرہے ہیں 5 ارب ڈالر

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی معیشت کیلئے ایک اہم اور مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں سعودی عرب نے نہ صرف پہلے سے موجود مالی معاونت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ اس میں مزید وسعت بھی دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ برادر ملک سعودی عرب نے پاکستان کے مالی استحکام کے لیے 3 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس دینے کا اعلان کیا ہے جو آئندہ ہفتے تک پاکستان کو موصول ہونے کی توقع ہے۔ یہ رقوم ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ سعودی عرب کی جانب سے پہلے سے موجود 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی مدت میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد یہ رقم سالانہ رول اوور کے بجائے طویل المدتی بنیادوں پر پاکستان کے پاس برقرار رہے گی جس سے مالی استحکام میں مزید بہتری آئے گی۔

وزیر خزانہ نے سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ الجدعان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے اس مشکل معاشی وقت میں سعودی عرب کے تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

محمد اورنگزیب کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر کو 18 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے جس کے لیے یہ مالی معاونت نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سعودی عرب سے آنے والے 3 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس اگلے ہفتے تک پاکستان کو منتقل ہو جائیں گے جبکہ حکومت کی جانب سے بین الاقوامی بانڈز کی تمام ادائیگیاں مقررہ وقت پر مکمل کی جائیں گی۔

Related Posts