سرگودھا میں شادی کے دوران دھوکا دہی کا ایک دلچسپ و عجیب واقعہ پیش آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سرگودھا کے قصبہ مٹھہ لک میں شادی کی خوشیاں اس وقت غم میں بدل گئیں جب نکاح کی مٹھائی کھاتے ہی دلہا اور باراتی بے ہوش ہو گئے جبکہ دلہن والے موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مٹھائی میں نشہ آور مواد ملا کر دلہا غلام جیلانی اور باراتیوں کو بے ہوش کیا گیا۔ متاثرہ دلہا کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائی نے شادی کے عوض ایک لاکھ 70 ہزار روپے وصول کیے تھے۔
دلہا کے مطابق جب وہ ہوش میں آیا تو دلہن، اس کا بھائی اور رشتہ کروانے والی خاتون موقع سے غائب تھیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے جعلی دلہن زبیدہ، اس کے بھائی عمر حیات اور شاہدہ پروین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








