گوجرخان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 خواتین سمیت 2 مردوں پر مشتمل نوسرباز گینگ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 3 خواتین دو مردوں سمیت 5 رکنی متحرک نوسر باز گینگ گرفتار کرکے جعلی کرنسی برآمد کرلی.
ایس ایچ او گوجر خان ملک خضر حیات نے بتایا کہ 15 کی اطلاع پر ایس آئی اسد یعقوب اور پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین خواتین اور 2 مردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1 لاکھ 56 ہزار کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرلیے۔
ملک خضر حیات کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں خرم فرید، آفاق احمد، ماریہ فرید، کنول مشتاق اور تانیہ بی بی شامل ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔