پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں لڑکیوں کے ایک نیم سرکاری اسکول میں طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس میں ٹیچر کے شوہر کے ہاتھوں ریپ کا شکار طالبات نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا۔
جنسی زیادتی سے متاثرہ طالبات کو گوجرانوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں گرفتار ملزم عمران کو بھی پیش کیا گیا۔ طالبات نے عدالت میں بیانات دیے کہ ملزم نے متعدد بار زیادتی کانشانہ بنایا، دیگر لڑکیوں سے بھی ملزم نے زیادتی کی ہے، ملزم ویڈیو بناتا اور دھمکیاں دیتا تھا کہ ویڈیو وائرل کردوں گا۔
طالبات کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسکول کے اوپر والی منزل پر خاتون ٹیچر کی رہائش ہے، اوپر والے فلور پر ہی ملزم نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے عدالت میں کہا کہ وہ اس پر کچھ بھی نہیں کہنا چاہتا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیانات سر بہ مہر لفافے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








