حدیقہ کیانی اور بلال عباس کے نئے ڈرامہ سیریل دوبارہ کی کہانی پر قیاس آرائیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

حدیقہ کیانی اور بلال عباس خان کے نئے ڈرامہ سیریل کی منفرد کہانی کا راز
حدیقہ کیانی اور بلال عباس خان کے نئے ڈرامہ سیریل کی منفرد کہانی کا راز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال عباس خان اور حدیقہ کیانی نئے ڈرامہ سیریل دوبارہ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جس کی منفرد کہانی کے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل دوبارہ ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا جس کی ہدایات دانش نواز نے دیں جبکہ اس کی کاسٹ میں حدیقہ کیانی اور بلال عباس کے علاوہ نعمان اعجاز، جاوید شیخ، شبیر جان، نبیل زبیری، اسامہ خان، سکینہ سموں اور زویا ناصر شامل ہیں۔

بنیادی طور پر ڈرامہ سیریل دوبارہ کی کہانی حدیقہ کیانی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے شوہر کی وفات کے بعد خود سے کہیں کم عمر بلال عباس سے شادی کرلیتی ہیں۔ قیامت جیسے پراجیکٹس کی معروف ڈرامہ نگار ثروت نذیر نے ڈرامہ سیریل دوبارہ کی کہانی تحریر کی۔

اس حوالے سے اداکار بلال عباس کا کہنا ہے کہ میرے لیے اداکاروں کی زبردست ٹیم کے ہمراہ کام کرنا ایک خوشگوار تجربہ ثابت ہوگا۔ میرا یقین ہے کہ یہ ڈرامہ بہت سے سر چھیڑے گا اور ناظرین و سامعین اسے بے حد پسند کریں گے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے گلوکاری کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی انٹری دیدی، انہوں نے اپنے ڈرامہ کیرئیر کا آغاز”رقیب سے“ سے کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

رواں برس جنوری کے دوران حدیقہ کیانی کی جانب سے ڈرامہ سیریل رقیب سے میں اداکاری کے جوہر دکھانے کی خبریں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔ ڈرامہ سیریل رقیب سے میں حدیقہ کیانی کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔ 

مزید پڑھیں: حدیقہ کیانی کی گلوکاری کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی انٹری

Related Posts