حافظ نعیم نے نوازشریف کے ووٹ حرام قرار دے دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

حافظ نعیم، فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف ستر ہزار حرام کے ووٹ لے کر قوم پر مسلط ہوئے، ان کو لانے والوں کا چالان کون کرے گا۔

مینار پاکستان اجتماع عام کی کمیٹیوں کے کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ن لیگ سترہ سیٹیں بھی جیت نہیں سکی، نظام کی تبدیلی کی تحریک نہ صرف حکمرانوں کا چالان کرے گی بلکہ ان کو فکس کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مختلف تجربات ہوئے، مارشل لا ہو یا جمہوریت لیکن کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ چھبیسویں اور ستائیسویں آئینی ترمیم سے گلی سڑی عدلیہ کو بھی تباہ کردیا گیا ہے، جماعت اسلامی ہی نظام کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ملک کیلئے واحد آپشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدل دو نظام نعرہ نہیں عوام کی خواہش ہے جو دبی ہوئی ہے، عوام پر شب خون مارا جاتا ہے جس کے خلاف ’بدل دو نظام‘ تحریک چلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 21 دسمبر کو ڈویژن دفاتر میں بلدیاتی ایکٹ  کے خلاف دھرنا دیں گے، آئی پی پیز مافیا کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ لاتعلق ہونے یا ملک سے باہر جانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، ملک سے مایوس ہوکر باہر نکلنا افسوسناک ہے۔

Related Posts