مہنگی بجلی، آئی پی پیز کی کیپسٹی پے منٹ قوم ادا نہیں کریگی۔ حافظ نعیم

تازہ ترین

تازہ ترین

مہنگی بجلی
(فوٹو: جیو ٹی وی)

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی کا باعث بننے والی آئی پی پیز کی کیپسٹی پے منٹ قوم ادا نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان میں 50 فیصد سے زائد ٹیکس کراچی دیتا ہے۔ کراچی کے ٹیکس دہندگان کی وجہ سے اٹھارہویں ترمیم کی مد میں سندھ حکومت کو پیسہ ملتا ہے۔

بیان میں امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں۔ جو لوگ معیشت کا پہیہ چلا رہے ہیں۔ آپ کے پاس ان لوگوں کیلئے کچھ بھی نہیں؟ پنجاب میں پیسے کم ہوسکتے ہیں تو سندھ میں کیوں نہیں؟

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ یہ تین جماعتوں کا اتحاد ہے جو الیکشن کے حوالے سے پارٹنر اِن کرائم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف مہنگائی کم اور ٹیرف میں تبدیلیاں کریں۔ مہنگی بجلی اور ٹیکسز ہیں۔ وزیراعظم بھی تقریر میں وہ گفتگو کر رہے ہیں جو ان کے خلاف ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پنجاب میں صرف 2 ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 14روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ کراچی ٹیکس دیتا ہے تو وفاق چلتا ہے۔ ہمیں خیرات نہیں، اپنا حق چاہئے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

Related Posts