حیدر علی کی جم کر ٹریننگ، ایشیاء کپ سے قبل بیٹنگ کی تکنیک بہتر کر لی

تازہ ترین

تازہ ترین

حیدر علی کی جم کر ٹریننگ، ایشیاء کپ سے قبل بیٹنگ کی تکنیک بہتر کر لی
حیدر علی کی جم کر ٹریننگ، ایشیاء کپ سے قبل بیٹنگ کی تکنیک بہتر کر لی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے جواں سال بیٹر حیدر علی نے ایشیا کپ سے قبل جم کر ٹریننگ کرتے ہوئے اپنی بیٹنگ کے انداز اور تکنیک کو بہتر کیا ہے۔ حیدر علی کو توقع ہے کہ ان کی کرکٹ کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر علی نے کہا کہ میں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں خوب پریکٹس کی جو فائدہ مند ثابت ہوگی۔ کیمپس میں شرکت کا موقع ملا، بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے ساتھ بھی کام کیا۔آنے والے میچز میں تمام تر تربیت کا فائدہ اٹھا سکوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

تیسرا ون ڈے، پاکستان کا نیدرلینڈز کو شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ 

گفتگو کے دوران حیدر علی نے کہا کہ کرکٹ کا آنے والا سیزن مصروف گزرے گا۔ ٹیم اچھے نتائج لائے گی۔ انجوائے کرکے کھیلنا ہے۔ ٹیم کو میری جہاں ضرورت پڑے گی، کھیل کیلئے تیار ہوں۔ تسلسل کے ساتھ رنز کرنا اور ٹیم میں اپنی جگہ پکی کرنا میری ترجیح ہوگی۔

جواں سال بیٹر حیدر علی نے کہا کہ ہر ٹیم وائٹ بال کرکٹ میں تیزی سے آنے والی تبدیلیوں کے پیشِ نظر نئے تقاضوں کے مطابق کھیل پیش کر رہی ہے تاہم کنڈیشنز بھی اہمیت رکھتی ہیں۔ پاکستان کی ٹیم نے بھی ٹی 20 میں 180 سے زائد رنز بنانا شروع کردئیے۔

حیدر علی کا کہنا تھا کہ ہم پر تیز کرکٹ کا دباؤ نہیں ہوتا بلکہ اس کا انحصار کنڈیشنز پر ہوا کرتا ہے۔ کنڈیشنز اچھی ہوں تو 200 سے زائد رنز بھی کیے جاسکتے ہیں تاہم ٹی ٹوئنٹی میں کنڈیشنز کے تحت 160 یا 170 رنز کا ہدف دینا بھی ٹھیک رہتا ہے۔ یہ تمام تر باتیں کنڈیشنز پر منحصر ہیں۔ 

Related Posts