سنجیدہ اداکاری کیلئے مشہور سلیم معراج شوبز پارٹیز میں شریک کیوں نہیں ہوتے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سنجیدہ اداکاری کیلئے مشہور سلیم معراج شوبز پارٹیز میں شریک کیوں نہیں ہوتے؟
سنجیدہ اداکاری کیلئے مشہور سلیم معراج شوبز پارٹیز میں شریک کیوں نہیں ہوتے؟

کراچی: سنجیدہ کرداروں میں اداکاری کیلئے شہرت رکھنے والے مشہورومعروف فنکار سلیم معراج نے شوبز کی کئی پارٹیز میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران من مائل کے اداکار  سلیم معراج نے عموماً پارٹیز میں شریک نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت سارے مکسرز میں مدعو نہیں کیا جاتا اور میں ہجوم سے گریز بھی کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

 ملک کی معروف گلوکارہ نیرہ نور انتقال کر گئیں

انٹرویو کے دوران سلیم معراج نے کہا کہ میں بہت زیادہ ہجوم پر مبنی تقریبات میں شرکت نہیں کرتا، اور یہی وجہ ہے کہ میں شوبز انڈسٹری کی بہت سی پارٹیز میں شریک نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ سلیم معراج کو شوبز انڈسٹری کا لیجنڈری فنکار سمجھا جاتا ہے جس نے رنگ اور روشنی کی اس دنیا کو غیر معمولی اداکاری سے معمور ڈرامے دئیے۔ ان کی اداکاری سے کرداروں کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔

بہت سے دیگر باصلاحیت اداکاروں کی طرح سلیم معراج نے بھی تھیٹر کے پلیٹ فارم پر اپنی اداکاری کا لوہا منوانا شروع کیا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اداکاری کے فن پر دسترس حاصل کرتے چلے گئے۔

تھیٹر میں مختلف کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد سلیم معراج نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور مختلف ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلمز میں بھی کام کیا۔ انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے ایک طویل سفر طے کیا اور ایوارڈز بھی حاصل کیے ہیں۔ 

Related Posts