کوئٹہ: بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے دوران کنا یاری سے شہرت حاصل کرنے والے معروف گلوکار وہاب علی بگٹی بھی گھر سے محروم ہو گئے جنہیں خوفناک صورتحال کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار وہاب علی بگٹی کی تصویر بلوچستان میں سیلاب سے گھر متاثر ہونے کے بعد منظرِ عام پر آئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کوک اسٹوڈیو کو ان کی مدد کی ترغیب دی۔
پاکستانی بگ باس، حصہ لینے والے ٹاپ 10 شرکاء سامنے آگئے
کنا یاری کی موسیقی معروف گلوکار عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی جس میں نغمہ نگار کیفی خلیل اور ریپر ایوا بی نے بھی اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔ وہاب علی بگٹی کا تعلق بلوچستان سے ہے جو سیلابی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔
گلوکار وہاب علی بگٹی کے اہلِ خانہ سمیت بے گھر ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کوک اسٹوڈیو کو وہاب علی بگٹی کی مدد کرنی ہوگی۔ بہت سے صارفین نے کوک اسٹوڈیو کو ٹیگ بھی کیا۔


گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








