کراچی: بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کا پاکستانی ورژن شروع ہونے والا ہے۔ تماشا میں حصہ لینے والے ٹاپ 10 شرکاء کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
میرے پاس تم ہو سمیت درجنوں ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکار عدنان صدیقی بگ باس کے پاکستانی ورژن تماشا کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
اداکار سلیم معراج شوبز پارٹیز میں شریک کیوں نہیں ہوتے؟
حیرت انگیز طور پر تماشا کو پاکستانی ٹی وی کی تاریخ میں سب سے بڑا رئیلٹی شو قرار دیا جارہا ہے جس میں 14 متنازعہ مشہور شخصیات کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ بھارت میں سالہا سال سے اربوں کی کمائی کرنے والے رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس کی میزبانی سلمان خان کرتے آئے ہیں۔ بگ باس کی طرز پر پاکستان میں تماشا شو کے دوران بھی مشہور شخصیات کو 6ہفتوں تک ایک گھر میں رہنا ہوگا۔
تمام افراد کا رابطہ بیرونی دنیا سے بالکل منقطع کردیا جائے گا جس میں شریک افراد اپنے روئیے اور مختلف سرگرمیوں کے دوران شو کے دیگر شرکاء سے مقابلہ کریں گے۔ پہلے شو میں ممکنہ طور پر شریک ہونے والوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ سعیدہ امتیاز

2۔ عمر شہزاد

3۔ مائرہ خان
![Maira Khan Reveals How Her Husband Lost His Life [Video] - Lens](https://propakistani.pk/lens/wp-content/uploads/2020/07/lens-36.jpg)
4۔ رؤوف لالہ

5۔ عادی عدیل

6۔ حمیرا علی

7۔ عمیر عالم

8۔ صائم علی

9۔ نعمان جاوید
10۔ فائزہ خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








