ہاجرہ یامین کا کراچی کے شہریوں کو اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے کا مشورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Hajra Yamin wants Karachiites to stand up and speak for their rights

اداکارہ ہاجرہ یامین نے کہاہے کہ کراچی کے لوگ خاموشی سے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور اپنے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کیلئے جواز ڈھونڈتے رہتے ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ ناانصافی کے عالم میں خاموش رہنے کا کلچر پاکستان میں طرز زندگی بن گیا ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ جب آپ کے گھر ناپسندیدہ مہمان آتے ہیں اور جانے سے انکار کرتے ہیں تو آپ کیا کرتے ہیں؟ جب خالہ آپ کے وزن پر تبصرہ کرتی ہیں تو آپ کیا کرتے ہیں؟ جب آپ کے گھر کے ممبران آپ کے کیریئر اور آپ کی زندگی کے راستے آپ کی مرضی کے خلاف منتخب کریں تو آپ کیا کریں؟ تو کیا آپ خاموش رہیں گے؟۔

مزید پڑھیں: ہاجرہ یامین نے اپنی بولڈ تصاویر شیئر کردیں، مداحوں کی شدید تنقید

چند روز قبل ماڈرن اور بولڈ اداکارہ ہاجرہ یامین سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آئے روز مداحوں کے ساتھ اپنی نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ جنہیں کافی پذیرائی بھی ملتی ہے۔

مگر حالیہ تصاویر جو سوشل میڈیا پر اداکارہ ہاجرہ یامین کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں، اُس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Related Posts