بچوں کیلئے دلچسپ تحریروں کے مصنف حکیم محمد سعید کی شہادت کو 22 برس مکمل

تازہ ترین

تازہ ترین

بچوں کیلئے دلچسپ تحریروں کے مصنف حکیم محمد سعید کی شہادت کو 22 برس مکمل
بچوں کیلئے دلچسپ تحریروں کے مصنف حکیم محمد سعید کی شہادت کو 22 برس مکمل

کراچی: بچوں کیلئے دلچسپ تحریروں کے مصنف اور سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کی شہادت کو آج 22 برس مکمل ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکیم محمد سعید نے حکمت کے ساتھ ساتھ علومِ دینی، حفظِ قرآن اور بچوں کے ادب پر زبردست کام کیا۔ ان کی علمی و ادبی خدمات اور گورنرسندھ کے طور پر سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

آج بھی حکیم محمد سعید شہید کی تصانیف بڑی تعداد میں عوام الناس کیلئے وسیلۂ روزگار اور تحصیلِ علم کا ذریعہ ثابت ہو رہی ہیں۔ آپ ایک عالمی شہرت یافتہ معالج، مایہ ناز ادیب اور طبی محقق تھے جنہیں پے درپے کامیابیاں اور اعزازات حاصل ہوئے۔

حکیم محمد سعید 9 جنوری 1920ء کے روز بھارتی دارالحکومت دہلی میں پیدا ہوئے، ابھی عمر 2 برس ہی تھی کہ والد کی وفات نے آپ کی زندگی کو مشکلات سے دوچار کردیا، پھر بھی آپ نے 9 برس کی عمر میں قرآن حفظ کرکے غیر معمولی ذہانت کا مظاہرہ کیا۔

 دورِ جوانی میں ہی پاکستان آزاد ہوچکا تھا، جس کے بعد آپ نے سب کچھ بھارت میں چھوڑ کر پاکستان کو اپنا وطن بنانے کا فیصلہ کیا اور اہلِ خانہ کے ہمراہ 9 جنوری 1948ء کو شہرِ قائد آ پہنچے جہاں ابھی قائدِ اعظم محمد علی جناح حیات تھے۔

آپ نے 11 ستمبر 1948ء کو قائدِ اعظم کی وفات سے لے کر یومِ وفات تک ملک کی سیاسی و قومی تاریخ کا گہرائی سے مطالعہ کیا۔ آپ کو 17 اکتوبر 1998ء کے روز دہشت گردوں نے روزے کی حالت میں فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کا 100واں یومِ پیدائش

Related Posts