ملتان کے مشہور حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ ایک بار پھر خبروں میں آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے نویں جماعت کی ایک طالبہ سے اپنی پانچویں شادی کر کے توجہ حاصل کی ہے۔
حکیم شہزاد گزشتہ برسوں میں اپنی شادیوں کے باعث متعدد بار خبروں میں رہے ہیں۔ چند سال قبل انہوں نے مرحوم میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ اب تک وہ مجموعی طور پر پانچ شادیاں کر چکے ہیں پہلی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے اور اس وقت وہ چار بیویوں کے شوہر ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کی نئی شادی کی تصاویر اور معلومات سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ زیادہ تر افراد کم عمر لڑکی سے شادی کو غیر مناسب قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس کے قانونی اور سماجی پہلوؤں پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








