کراچی: شہرِ قائد میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی۔ ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں خرابی سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔
فنی خرابی کے باعث کے الیکٹرک کے 18 گرڈ بند ہوگئے، جس کے باعث آدھے شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ شہر میں کے الیکٹرک کے 621 فیڈرز بھی بند ہوگئے۔
ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا
بجلی کی بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ملیر، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، اورنگی ٹاؤن، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، بفرزون، نارتھ ناظم آباد شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








