عرب ملکوں پر حملے، حماس نے ایران سے بڑا مطالبہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خلیج کے ہمسایہ عرب ممالک پر حملوں کا سلسلہ بند کرے اور خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محتاط حکمت عملی اختیار کرے۔

لندن سے شائع ہونے والے ایک عرب جریدے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو جاری بیان میں حماس نے کہا کہ ایران کو اپنے خلاف ہونے والے حملوں کا عالمی قوانین کے مطابق ہر ممکن دستیاب وسائل سے جواب دینے کا مکمل حق حاصل ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم ایران کے اندر اپنے بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ خلیج کے ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کریں، کیونکہ اس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

تنظیم نے زور دیا کہ تمام ممالک کو مل کر اس جنگ کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔

Related Posts