لاہور میں بیوی کے تشدد سے تنگ شوہر کی فریاد، سیف سٹی نے بچالیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر
علامتی تصویر

سیف سٹی نے لاہور میں ایک گھریلو تنازع پیشہ ورانہ انداز میں حل کیا، جب شوہر نے ویڈیو کال کے ذریعے شکایت درج کرواتے ہوئے اپنی بیوی کے ہاتھوں مبینہ تشدد کے بعد پولیس سے تحفظ کی درخواست کی۔

 سیف سٹی ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی شکایت کے بعد سندر تھانے کی پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، دونوں فریقین سے تنازعے کی تفصیلات معلوم کیں، تحقیقات مکمل کیں اور معاملہ طے کرا دیا۔

شہری “سیف سٹی ایپ” کے ذریعے ویڈیو کال پر سیف سٹی کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ شہریوں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیف سٹی کے ساتھ شواہد کی تفصیلات براہِ راست (لائیو) شیئر کریں۔

سیف سٹی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیف سٹی شہریوں کو بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے تیار ہے۔

Related Posts