نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے حلف میں تاخیر پر عدالت سے رجوع کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Hamza approaches LHC over delay in oath-taking as CM Punjab

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے تاخیری حربوں سے مایوس نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔

حمزہ شہباز نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے گورنر پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کو فریق بنایا۔ درخواست میں حمزہ شہبازنے کہا کہ وہ 16 اپریل کو لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے۔

وزیر اعظم کے صاحبزادے نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انہوں نے مقابلے میں سادہ اکثریت حاصل کی ہے جس کے بعد قائم مقام اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے رولز آف پروسیجر کے رول 21 کے تقاضے پورے کرنے کے لیے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو نتائج کی کاپیاں فراہم کیں۔

مزید پڑھیں:کیا حکومت کیلئے مشکلات کا سبب بننے والے صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانا ممکن ہے ؟

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ گورنر ان سے حلف لینے سے گریزاں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 130(5) گورنر پر ایک لازمی ذمہ داری عائد کرتا ہے اورکسی بھی وجہ سے کوئی بھی انحراف آئین کے آرٹیکل 130 کی شق (5) میں متعین واضح ذمہ داری کی خلاف ورزی ہوگی۔

Related Posts