لاہور: بھارتی بیس بال ٹیم آئندہ سال منعقد ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان آئے گی۔
کنفیڈریشن آف پروفیشنل بیس بال/سافٹ بال ان انڈیا نے آئندہ جنوبی ایشیائی کھیلوں میں ٹیم کی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو لکھے گئے خط میں سی پی بی آئی کے سیکریٹری منوج کوہلی نے اپنی فیڈریشن کی جانب سے تصدیق کی کہ بھارت ساؤتھ ایشین گیمز میں حصہ لے گا۔
مزید پڑھیں:مسلمان کھلاڑی کا روزہ افطار، فٹ بال میچ روک دیا گیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








