لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو 197ووٹ ملے، جبکہ حمزہ شہبازپنجاب کے21ویں وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے بائیکاٹ کے باعث ووٹنگ کا عمل یکطرفہ رہا۔
دوسری جانب آج پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں آپریشن کیا گیا ہے، جبکہ متعدد حکومتی ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے رکن اسمبلی واثق عباسی،ندیم قریشی،اعجازخان کوگرفتارکرلیاہے۔ پولیس اہلکار پرانی بلڈنگ کے راستے پنجاب اسمبلی میں داخل ہوئے۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے کہا تھا کہ ہر صورت الیکشن کراؤں گا، عدالتی حکم پر عملدرآمد ہوگا۔ ڈپٹی اسپیکر نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا تھا۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے خط کے متن میں کہا گیا تھا کہ آج کے اجلاس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے، پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران ایسی کسی بھی کارروائی کے لئے سول کپڑوں میں پولیس کی نفری تعینات کی جائے۔
پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی عمر بٹ، واثق عباسی، ندیم قریشی اور شجاع نواز نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، ہائی کورٹ کے حکم پر اجلاس کی صدارت کی تھی لیکن حکومتی ارکان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں شدید بد نظمی، تشدد سے پرویز الہٰی زخمی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








