کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کے بعد ہانیہ عامر کی رقص کرتے ہوئے نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر مداحوں کی اکثریت ناپسندیدگی کا اظہار کرتی نظر آتی ہے۔
اداکارہ ہانیہ عامر کے رقص پر مبنی یہ کوئی پہلی ویڈیو نہیں ہے۔ قبل ازیں گزشتہ برس بھی ہانیہ عامر کے ڈانس کی ایک ویڈیو ریلیز منظرِ عام پر آئی تھی۔ تازہ ترین ویڈیو میں ہانیہ عامر رقص کرتی نظر آتی ہیں۔
غور کیا جائے تو ہانیہ عامر کی تازہ ترین ویڈیو میں اداکارہ اکیلی رقص نہیں کرتیں بلکہ ایک ڈانس ڈائریکٹر کی ہدایت پر رقص کے مختلف اسٹیپ کرتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں جس سے بعض صارفین کو محسوس ہوا کہ ہانیہ عامر شاید رقص سیکھ رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ہانیہ عامر کی ویڈیو گزشتہ ماہ جنوری کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہوئی۔انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں ہانیہ عامر اپنے 2 دوستوں کے ہمراہ رقص میں مصروف نظر آئیں۔