اداکارہ ہانیہ عامر کی نامناسب لباس میں تصاویر وائرل، مداح برہم

تازہ ترین

تازہ ترین

hania amir

کراچی: معروف اداکارہ ہانیہ عامر نامناسب لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آگئیں، مداحوں نے اداکارہ کو نشانے پر رکھ لیا۔

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصاویر ڈالیں تھیں اور ان تصاویر میں ہانیہ عامر نے ہائی نیک اور پینٹ پہن رکھی ہے، اداکارہ کے اس انداز پر مداحوں نے خاص پسندیدگی کااظہار نہیں کیا۔

ہانیہ کی پوسٹ کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مہرون رنگ کی ٹی شرٹ جبکہ مسٹرڈ رنگ کی بیگی پینٹ زیب تن کی ہوئی ہے،اداکارہ ہانیہ عامر کے مداحوں نے پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر خوب تنقید کی ہے۔

مزید پڑھیں: عامرخان کی اہلیہ فریال مخدوم کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

ایسا لباس زیب تن کرنے کی وجہ سے جہاں ان پر تنقید کی جارہی ہے وہیں ان کا مذاق بھی اُڑایا جا رہا ہے اورصارفین کی جانب سے انہیں شدید ٹرول کیا جا رہا ہے اور کمنٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر اکثر سوشل میڈیا پر تنازعات کی زد میں رہتی ہیں ، اس سے پہلے انہیں ہونٹوں کی سرجری کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر شدیدتنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Posts