کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی آج اپنی 29ویں سالگرہ منا رہی ہیں، معروف اداکارہ نے اپنے مداحوں کے لئے متعدد بین الاقوامی پروجیکٹس دیئے۔
معروف اداکارہ سجل علی کی 29ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ خواتین کے مرکزی کرداروں پر مبنی ڈرامہ ’سِنفِ آہن‘ میں ان کی قابلِ ذکر مہارت سے لے کر آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی اداکاری والی فلم ’موم‘ تک، ایسا کوئی کردار نہیں ہے جسے سجل علی نے خوبصورتی سے نہ نبھایا ہو۔
مزید پڑھیں:سیلینا گومز کا موٹاپے پر تنقید کرنے والوں کو کرار جواب
سجل علی نے گزشتہ سال ایک بین الاقوامی فلم میں اپنا پہلا کردار’What’s Love Got To Do With It’ کے نام سے حاصل کیا جس کی ہدایت کاری بھارتی فلمساز شیکھر کپور نے کی ہے اور اسے جمائما گولڈ اسمتھ نے تحریر کیا ہے اور اس کی شریک پروڈکشن بھی ہے۔ فلم رواں سال ریلیز ہونے والی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








