اسلام آباد: وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اعلیٰ قیادت کو ٹیلی فون کیا اور پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کی۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فون کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت بھی کی۔
مزید پڑھیں:حکومت کو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوگا، وزیر پیٹرولیم
وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی رہنماؤں سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








