حریم شاہ نے ملک کے مشہور سیاستدان کی چیٹ لیک کر دی

تازہ ترین

تازہ ترین

حریم شاہ نے ملک کے مشہور سیاستدان کی چیٹ لیک کر دی
حریم شاہ نے ملک کے مشہور سیاستدان کی چیٹ لیک کر دی

مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک پاکستانی سیاست دان کے ساتھ ہونے والی چیٹ کو لیک کردیا ے۔

حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چیٹ کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے حکومتی وزیر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کوظاہر کیا، جس میں انہیں عمران خان کی رہائی کی وکالت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم وزیر نے معاملے کو دبانے کے لئے حریم شاہ سے کہا کہ یہ ان کے ہاتھ میں نہیں ہے، مذکورہ سیاستدان حریم شاہ سے کال اُٹھانے کی درخواست کررہے ہیں۔

اس کے جواب میں حریم شاہ نے وزیر کو خبردار کیا ہے کہ وہ دنیا کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں کیونکہ وہ ان کی ویڈیوز لیک کریں گی۔

حکومتی وزیر کو ان کی کال اٹھانے اور ویڈیوز لیک نہ کرنے کی التجا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی گرفتاری، حریم شاہ کا ویڈیوز اپ لوڈ کرنیکی دھمکی پر عمل کا اعلان

عمران خان کی گرفتاری کے حالیہ اعلان کے بعد حریم شاہ نے اعلان کیا تھا کہ اگر عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو وہ سیاستدانوں کی ویڈیوز جاری کر دیں گی۔

Related Posts