کراچی: تنازعات کا شکار رہنے والی ٹک ٹاکرحریم شاہ نے ترکیہ میں اپنی گرفتاری سے متعلق خبروں کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں حریم شاہ نے میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یوٹیوب چینل پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کیا، اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے بارے میں ہمیشہ غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں اپنے حوالے سے گردش کرتی تمام افواہوں کی تردید کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ لوگ پتہ نہیں کیوں ہر دوسرے دن میرے بارے میں غلط خبر پھیلا دیتے ہیں۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال نے پاکستانی صحافیوں سے اپیل کی کہ ان سے متعلق غیر مصدقہ خبروں کو نہ پھیلائیں۔
حریم شاہ نے بتایا کہ وہ پاکستان سے باہر رہائش پذیر ہیں اور ایسی جھوٹی خبروں یا ان مسائل کے لیے پاکستان نہیں آسکتیں تاہم وہاں ان کا قانونی ترجمان منیر احمد موجود ہے جو ان کے تمام معاملات دیکھ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:متنازع ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کو ترکی میں گرفتار کرلیا گیا؟ وجہ کیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








