حارث رؤف ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میجر لیگ کرکٹ سے باہر

تازہ ترین

تازہ ترین

Haris Rauf ruled out of Major League Cricket with hamstring injury
(Image: Sfunicorns)

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف امریکا میں جاری میجر لیگ کرکٹ سے انجری کے باعث باہر ہو گئے ہیں۔

میجر لیگ کرکٹ میں شامل ٹیم سان فرانسسکو یونی کارنز نے تصدیق کی ہے کہ حارث رؤف کو ہیمسٹرنگ میں تکلیف لاحق ہوئی ہے جس کے باعث وہ لیگ کے بقیہ میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ٹیم انتظامیہ نے فوری طور پر حارث رؤف کے متبادل کے طور پر نیوزی لینڈ کے باؤلر بین لسٹر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے جو 2025 کی میجر لیگ کرکٹ میں سان فرانسسکو یونی کارنز کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں۔ یاد رہے کہ حارث رؤف نے اب تک لیگ کے 8 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

انجری کے باعث حارث رؤف کی اس ماہ بنگلہ دیش کے خلاف ممکنہ سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے اور فی الحال ان کی فوری طور پر قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات نہایت کم ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Related Posts