معروف ٹرانس جینڈر ڈانسر مہک ملک نے پی ایس ایل کی فرنچائز خریدلی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

مہک ملک، فوٹو منٹ مرر

سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ مشہور ٹرانس جینڈر ڈانسر اور ٹک ٹاک شخصیت مہک ملک نے پاکستان سپر لیگ (PSL) کی نئی فیصل آباد فرنچائز خرید لی ہے اور وہ مبینہ طور پر لیگ کی پہلی ٹرانس جینڈر مالک بن گئی ہیں۔

کئی صارفین نے اس دعوے کو بڑے سماجی تبدیلی کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ مہک ملک اپنی شہرت اور نوجوانوں میں مقبولیت کو فرنچائز میں لانا چاہتی ہیں، جبکہ پی ایس ایل انتظامیہ بھی اس پیش رفت کا خیرمقدم کر رہی ہے۔ کچھ پوسٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ مہک ملک کی ملکیت پاکستان میں کھیلوں کے شعبے میں صنفی شمولیت کی ایک مثال ہوگی۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان دعوؤں کی تاحال کوئی سرکاری تصدیق موجود نہیں۔ پاکستان سپر لیگ یا پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی طرف سے مہک ملک کے کسی فرنچائز خریدنے کا کوئی سرکاری اعلامیہ جاری نہیں ہوا۔ دستیاب شواہد کے مطابق یہ صرف سوشل میڈیا افواہیں ہیں جن کے پیچھے کوئی قابلِ اعتماد ذریعہ موجود نہیں۔

اصل پیش رفت یہ ہے کہ پی سی بی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ PSL 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل ہوں گی، جس سے 2026 کے سیزن میں ٹیموں کی تعداد چھ سے بڑھ کر آٹھ ہو جائے گی۔ نئی فرنچائزز کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو شیڈول ہے اور کامیاب بولی دہندگان کو چھ شہروں کی شارٹ لسٹ (فیصل آباد، راولپنڈی، حیدر آباد، سیالکوٹ، مظفر آباد، اور گلگت) میں سے ٹیم کا نام اور شہر منتخب کرنا ہوگا۔ اس وقت تک نئی ٹیم کا نام یا مالک نہیں معلوم ہوا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام پوسٹس کو افواہیں قرار دیا جا سکتا ہے جب تک ادارہ جاتی سطح پر کوئی معلومات جاری نہ ہوں۔ PSL سے متعلق درست معلومات کے لیے پی سی بی اور PSL کی آفیشل ویب سائٹس کا دورہ کیا جا سکتا ہے۔

Related Posts